اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بلیک فرائیڈے سیل کے مقابلے میں اب پاکستان میں بلیسڈ فرائیڈے سیل متعارف کروا دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں بلیک فرائیڈے سیل کا آغاز نومبر کے آخری ہفتے میں ہو جاتا ہے جس میں عیسائیوں کے سالانہ تہوار کرسمس کے لیے شاپنگ کی جاتی ہے۔ نیویارک سمیت کئی ممالک میں اسے ٹھینکس گونگ (Thanksgiving)ڈے بھی کہا جاتا ہے۔
بلیک فرائیڈے سیل متعارف ہونے کے بعد ہر سال کی
طرح اس سال بھی مسلمانوں کی جانب سے کافی رد عمل سامنے آیا ۔ دنیا بھرکے مسلمانوں نے فرائیڈے کو ’’بلیک‘‘ کہنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ جس کے رد عمل میں اب پاکستان میں موجود چن ون اور اسٹائلو شوز نے بلیسڈ فرائیڈے سیل متعارف کروا دی ہے۔ چین ون پر یہ سیل 23 سے 26 نومبر تک جبکہ اسٹائلو شوز پر بھی یہ بلیسڈ فرائیڈے سیل 23 سے 26 نومبر تک یعنی آج سے 26 نومبرتک جاری رہے گی ۔جس کا پاکستانیوں کی جانب سے خیر مقدم کیا جارہا ہے۔