اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کا قرضوں پر انحصار بڑھ گیا، قرضوں کا حجم ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے چار سالہ دور حکومت میںملک پر قرضوں کے بوجھ میں 11ہزار ارب روپے اضافے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے بعد مجموعی طور پر قرضے 25ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔ سٹیٹ بینک کی
جاری دستاویز کے مطابق ملک قرضے 16ہزار 152ارب روپے جبکہ غیر ملکی قرضے 9ہزار ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ دنیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے جب اقتدار سنبھالا تو ملکی و غیر ملکی قرضوں کا حجم 14ہزار 318ارب روپے تھے جبکہ اب یہ قرضے 25ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔