اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاک بھارت سرحدی کشیدگی میں اضافے کے باعث دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 20 فیصد کم ہوگیا ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی تجارت کو بری طرح متاثر کر رہی ہے ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران دونوں مالک کے
درمیان باہمی تجارت کاحجم 20 فیصد گھٹ گیا ۔ جولائی سے ستمبر 2017 کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان 34 کروڑ ڈالر کی تجارت ہوئی جبکہ گذشتہ سال کے انہیں تین ماہ کے دوران باہمی تجارت کا حجم 41 کروڑ ڈالر تھا ۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق کشیدہ حالات کے باعث دونوں ممالک دبئی کے راستے مختلف اشیاء کی خرید و فروخت کر رہے ہیں جس سے زیادہ زرمبادلہ خرچ ہو رہا ہے ۔ اگر حالات بہتر ہوجائیں تو دونوں ممالک کو براہ راست فائدہ ہوگا ۔