ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

فیس بک استعمال کرنیوالوں کی تعداد2ارب 7کروڑ ہوگئی کتنے اکاؤنٹ جعلی نکلے،ہوشرباتفصیلات

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)فیس بک استعمال کرنے والے افراد کی تعداد دو ارب سات کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے مگر ان میں سے اصلی اکائونٹس کتنے ہیں؟آخرکار اس بات کا جواب دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے خود دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اعدادوشمار بیان کرتے ہوئے فیس بک کی جانب سے تسلیم کیا گیا کہ اس وقت سوشل نیٹ ورک پر 270 ملین (27 کروڑ) اکائونٹس جعلی یا ڈپلیکیٹ ہیں۔کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ توقعات سے بھی زیادہ کروڑوں اکائونٹس فیک اور ڈپلیکٹ ہیں جو کہ مجموعی صارفین کا دو سے تین فیصد تک بنتے ہیں۔کمپنی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان اکائونٹس کی تعداد میں جولائی سے ستمبر تک ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح دس فیصد اکائونٹس اصل صارفین کے ڈپلیکٹس ہیں جن کی شرح میں تین ماہ کے اندر چھ فیصد اضافہ ہوا۔واضح رہے کہ تین ماہ کے دوران فیس بک کو ہونے والی آمدنی میں منافع کی شرح 79 فیصد اضافے سے 4.7 ارب ڈالرز رہی۔کمپنی کا کہنا تھا کہ جعلی اکائونٹس کی تصدیق کے لیے استعمال ہونے والے ڈیٹا کو بہتر بنانے پر کام کیا جارہا ہے تاہم اس طرح کے فرضی صارفین میں اچانک اضافہ ہوا ہے خصوصاً انڈونیشیاء اور ویت نام جیسے ممالک میں۔کمپنی کے مطابق ان جعلی اکائونٹس میں کاروباری اداروں اور کمپنیوں کے بھی ہیں جو پیجز کی بجائے غلطی سے پروفائلز بنا لیتے ہیں جبکہ کچھ جان بوجھ کر اسپام مواد پوسٹ کرنے اور دیگر سرگرمیوں کے لیے ایسا کرتے ہیں جن کی فیس بک پر اجازت نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…