لاہور(آئی این پی) لاہور شہر کے گردونواح میں پھیلی ایک سو چھیاسی غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیز اور کالونیاں بنیادی سہولیات سے بھی محروم، آسان اقساط کے نام پر شہری جمع پونجی لٹانے پر لگے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق جی ٹی روڈ، رائیونڈ روڈ، شیخوپورہ روڈ ، شرقپور روڈ پر درجنوں ہاوسنگ سوسائٹیاں بغیر این او سی اور لائسنس کے کام کررہی ہیں۔
پراپرٹی کنسلٹنٹس کے مطابق ہاوسنگ سوسائٹیز ایل ڈی اے سے منظور شدہ نہ ہونے کہ وجہ سے بنیادی سہولیات سوئی گیس اور بجلی سمیت دیگر سہولیات سے محروم رہتے ہیں محکمہ سوئی گیس اور واپڈا صرف منظورشدہ سو سائٹیز کو کنکشن دینے کا پابند ہوتا ہے پراپرٹی کنسلٹنٹس کے مطابق شہریوں کو صرف منظورشدہ پراجیکٹس میں ہی انویسٹمنٹ کرنی چاہیے یا پلاٹ خریدنا چاہے تاکہ مستقبل میں کسی مشکل سے بچا جاسکے۔