جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بٹ کوائن کی ایک ہی رات میں لمبی چھلانگ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( آن لائن )دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سائبر کرنسی بٹ کوائن نے ایک بار پھر 6 ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کرلیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی اس ورچوئل کرنسی نے چھ ہزار کی حد کو عبور کیا تھا مگر

پھر وہ نیچے گرگئی تھی تاہم گزشتہ شب وہ ریکارڈ 6308 ڈالرز تک پہنچی اور اب 6160 ڈالرز (لگ بھگ ساڑھے چھ لاکھ پاکستانی روپے) کے قریب ٹریڈ ہورہی ہے۔اس کرنسی نے اگست میں چار ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کیا تھا مگر اس کے بعد اس کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ چین کی جانب سے ورچوئل کرنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان اور روس کا ایسا عندیہ تھا، مگر پھر اس کی قیمت میں اضافہ ہوا اور رواں ماہ پہلی بار 5 ہزار ڈالرز سے اوپر گئی۔اس کی قیمت میں اچانک حالیہ اضافہ کی وجہ واضح نہیں حالانکہ اسے گزشتہ ہفتے دو حصوں میں تقسیم بھی کیا گیا تھا۔ویسے اس ورچوئل کرنسی کے ایک سکے سے آپ 12 تولے سے زیادہ سونا خرید سکتے ہیں اور اس کی قدر میں رواں سال کے دوران 500 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے، اور 2017 کے آغاز میں اس کی قیمت صرف 966 ڈالرز تھی۔واضح رہے کہ بٹ کوائن کا استعمال اشیاء4 اور سروسز کو ادائیگی

کے حوالے سے لوگوں کو بینکوں اور ادائیگی کے روایتی پراسیس کو بائی پاس کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔بٹ کوائن اور دیگر ایسی ہی ورچوئل کرنسیوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ان

خدشات کے باوجود تھم نہیں سکا کہ یہ قیمتیں اچانک زمین پر بھی گرسکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق بٹ کوائن کی سکیل ایبلیٹی اور ٹرانزیکشن کے لیے تیز پراسیس نے اس کی قیمت میں نمایاں اضافے میں کردار ادا کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…