اسلام آباد(آن لائن)ہونڈا گولڈ ونگز اپنے خاص فیچرز کی وجہ سے مقبول ہے، اس شاندار بائیک میں تین ٹیکنالوجی معارف کرائی گئی ہے۔ اس بائیک میں چھ سلینڈر انجن استعمال کیا گیا ہے، جبکہ یہ 1832 سی سی ہے۔ اس کے وزن میں بھی خاطر خواہ کمی کی گئی ہے،
اس کا وزن 787 پانڈز ہے۔اس بائیک میں موجود فیچرز سے پتہ چلتا ہے کہ یہ خاص طور پر نوجوانوں کیلئے تیار کی گئی ہے۔ اس پر دو افراد با آسانی سفر کرسکتے ہیں اور اس کا سفر رائیڈر کو بوجھل بھی نہیں کرتا۔پہلے سے بہتر سسپنشن کے ساتھ اس بائیک میں چار رائیڈنگ موڈز دیئے گئے ہیں، جس میں رین، اکنامکل، ٹورنگ ان اسپورٹس شامل ہیں۔ اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی موجودگی ہے اور پہلی بار اس طرح کی سواری میں 7 انچ کی ایل سی ڈی دی گئی ہے جس سے آپ فون کے ذریعے کنکٹ ہو سکتے ہیں، بلیوٹوتھ سے پیئر کر سکتے ہیں جیسا گاڑیوں میں ہوتا ہے۔ اسی طرح موٹرسائیکل میں ایل ای ڈی پیوڈل لائٹس کو بھی لگانے کا آپشن موجود ہے۔گولڈ ونگ ماڈل کی بائیک 23 ہزار 500 ڈالرز (لگ بھگ پچیس لاکھ پاکستانی روپے) کی ہے جبکہ مزید اضافی فیچرز کے ساتھ یہ موٹرسائیکل 26 سے 28 ہزار ڈالرز (26 سے 29 لاکھ پاکستانی روپے کے درمیان) پہنچ جاتی ہے۔