اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ کی دنیا میں استعمال ہونے والی کرنسی بٹ کوائن پانچ ہزار ڈالرز کی حد کراس کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال اگست میں اس کرنسی نے چار ہزار ڈالر کی حد کو کراس کیا تھا مگر اس کے بعد اس میں نمایاں کمی ہوئی جس کے باعث چائنہ اور روس نے اس کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کیا مگر اب اس کی قیمت میں ایک بار پھر ناقابل یقین اضافہ ہوا ہے ایک بٹ کوئن کی قیمت پاکستانی ساڑھے پانچ
لاکھ روپے کے برابر ہے یعنی آپ ایک بٹ کوئن سے دس تولے سونا خرید سکتے ہیں۔ بٹ کوئن اور اس جیسی دوسری کرنسیوں کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اس خطرے کے باوجود کہ ان کی قیمتیں زمین سے بھی لگ سکتی ہیں۔ حیران کن بات یا ہے کہ 2017 کے شروع میں اس کی قیمت صرف 977 ڈالر تھی مگر 2017 کے ختم ہونے میں ابھی دو سے اڑھائی ماہ باقی ہیں اور اس کی قیمت میں 750 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ اس کی قیمت میں اضافے کی وجہ اس کی ٹرانزیکشن کیلئے تیز ترین پراسس ہے۔