جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

روپے کی قدر میں کمی،تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر،حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اسٹیٹ بینک کی جانب سے روپے کی قدر میں کم ی پر تحقیقاتی رپورٹ وزارت خزانہ کو جمع کرادی گئی، رپورٹ میں کسی کو روپے کی قدر میں کمی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے۔زرائع کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کی تحقیقاتی رپورٹ وزارت خزانہ کو جمع کرادی گئی , جس میں اسٹیٹ بینک نے تسلیم کیاکہ روپے کی

قدرمیں کمی دراصل ایڈجسٹمنٹ تھی ۔وزارت خزانہ زرائع کے مطابق تحقیقات میں مختلف بینکوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ہے تاہم کوئی بے ضابطگی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔بینکنگ سیکٹر کے مطابق روپے کی قدر فوری طور پر نہ صرف واپس آئی تھی بلکہ گزشتہ ڈھائی ماہ سے مستحکم بھی ہے۔یاد رہے کہ پانچ جولائی کو روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے تین فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور ڈالر کی قیمت اچانک 108.25 روپے پر آگئی تھی جبکہ 4 جولائی کو ڈالر کی قیمت 104.90 تھی، جو کہ وزارت خزانہ کیلئے حیران کن تھا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کمی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔اسی دوران اسٹیٹ بینک کے مستقل گورنر کو بھی فوری تعینات کیا گیا جبکہ اس وقت نائب گورنر ریاض الدین ریاض قائم مقام گورنر کے عہدہ پر فائز تھے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…