اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

چینی کی سپلائی تاحال معطل، مارکیٹ میں چینی نایاب ہوگئی

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شوگرملرز کی جانب سے چینی کی سپلائی تاحال معطل ہے،جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں چینی نایاب ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شوگرملز سے چینی کی سپلائی تیسرے دن بھی معطل رہی ، مارکیٹ سے چینی غائب ہے اور چینی صرف یوٹیلیٹی اسٹوز اور بڑے اسٹوز پردستیاب ہے۔ہول سیل بازار میں فی کلو چینی ایک ہفتے میں8روپے مہنگی ہوچکی ہے، 47 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والی چینی کی قیمت55روپے تک جا پہنچی ہے،

ریٹیل سطح پر بھی چینی کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔کراچی کی مارکیٹ میں بھی چینی کی قلت کا سامناہے، کراچی ڈیلرز کے مطابق شوگر ملز کی جانب سے مل کی سپلائی روک دی گئی ہے ، جس کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔کراچی ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی مارکیٹ سے غائب ہونے سے ہول سیل مارکیٹ میں چینی 55 روپے کلو جبکہ ریٹیل کی سطح پر 64 روپے کلو تک پہنچ گئی، دکانداروں کے مطابق چینی کی سپلائی معطل ہونے سے قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔یاد رہے تین روز قبل شوگر ملز مالکان نے پیداوار ی لاگت میں اضافے کو جواز بنا کر مارکیٹوں میں چینی کی فراہم بند کر دی تھی، مالکان کا کہنا ہے کہ چینی کی تیاری کی لاگت کے مقابلے میں فروخت کے نرخ بہت کم ہیں اور حکومت چینی کی ایکسپورٹ پر سبسڈی بھی نہیں دے رہی۔شوگرملرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کہ چینی کی سپلائی کا معاملہ ایجنٹس اور ہول سیلرز کے درمیان ہے، ایسوسی ایشن کا اس مسئلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تاہم مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمتوں میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں، حکومت نوٹس لے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…