نئی دہلی(آن لائن)بھارت گوشت برآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے، ایگری کلچرل آرگنائزیشن کے مطابق گزشتہ سال 363000 ٹن بیف برآمد کیا گیا، بھارت اگلے دس سال تک اسی پوزیشن پر قائم رہے گا۔تفصیلات کے مطابق ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بیف کھانے اور کھلانے پر قتل و غارت مچانے والا بھارت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا گوشت برآمد کرنے والا ملک بن گیا۔ فوڈ اینڈ ایگری کلچرل آرگنائزیشن اور آرگنائزیشن
فاراکنامک کو آپریشن کے 2017 سے 2016 کے زرعی جائزے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت اگلے دس سال بھی اس پوزیشن پر قائم رہے گا۔رپورٹ میں گوشت کی قسم کا کوئی تعین نہیں کیا گیا تاہم کہا جا رہا ہے کہ اس کا زیادہ تر حصہ بھینس کے گوشت پر مشتمل ہے۔ بھارت نے گزشتہ سال 363000 ٹن بیف برآمد کیا تھا۔ برازیل دنیا کا سب سے بڑا بیف ایکسپورٹر ہے جبکہ آسٹریلیا اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔