بیجنگ (آن لائن)چین کی مال گاڑیوں میں سال کی پہلی ششماہی کے دوران سامان کی ترسیل میں اضافہ ہو ا ہے جو کہ چین کی اقتصادی سرگرمیاں بڑھنے کی علامت ہے ، ریل کے ذریعے سامان بھیجنے میں اس مدت کے دوران گذشتہ سال کی نسبت 15.3فیصد اضافہ ہوا ہے
جبکہ بھیجے جانیوالے سامان کاوزن 1.82ارب ٹن ہے۔ قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے مطابق جون میں سامان کی ترسیل میں اضافہ 16.3فیصد تھا جو گذشتہ گیارہ ماہ کے دوران مسلسل ریکارڈکیا گیا ، ریل کے ذریعے سامان بھیجنے میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوا جو کہ مضبوط اقتصادی صورتحال کا اہم عنصر ہے۔