کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان حکومت کی جانب سے روس سے خریدے گئے ایم آئی 171ہیلی کاپٹر کو خصوصی کارگوجہازکے زریعے لاہورلایاگیا ۔لاہور آمد کے بعد ایم آئی 171 ہیلی کاپٹرکولاہورمیں دوبارہ ری اسمبل کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے جو 15 دن میں مکمل ہوگا۔ہیلی کاپٹرلانے اورتربیت کیلئے پاکستان سے پائلٹ سمیت دورکنی ٹیم روس گئی تھی،
ان کے علاوہ روس سے 15رکنی ماہرین کی ٹیم بھی روس سے لاہور پہنچ گئی ،ہیلی کاپٹرلاہور سے15روزبعد کوئٹہ لایاجائیگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹرروس سے ایک ارب 67کروڑ میں خریداگیاہے، ہیلی کاپٹرکی درآمدپرکسٹم کوڈیوٹی اورٹیکس کی مدمیں 50کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔28نشستوں کاحامل ہیلی کاپٹرایمرجنسی اوردیگرضرورت کے استعمال کیلئے خریداگیا ہے۔