اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بہترین ہوٹل میں مفت قیام،دبئی کی ہائی لائف کے مزے،امارات کی قومی فضائی کمپنی نے پاکستانیوں کو حیرت انگیز پیشکش کردی

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) ٰ متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے 15ستمبر2017تک پاکستان،مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے اتحاد ایئر کی اکانومی کلاس میں سفر کرنے والوں مسافروں کو ابوظہبی یاس آئی لینڈ میں واقع ریڈیسن بلیو ہوٹل میں ایک رات مفت قیام کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے ۔پاکستان سے اتحاد ایئرکی پروازیں کراچی،لاہور،اسلام آباد اور پشاور سے آپریٹ کرتی ہیں

جبکہ اس پیشکش سے پاکستان سے اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے مسافر استفادہ کرکے ایک رات قیام کی مفت سہولت کے ذریعے دبئی کی ہائی لائف سے لطف اندو ز ہوسکتے ہیں۔اتحاد ایئر ویز کے ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ کمرشل محمودالبلوکی کا کہنا ہے کہ اتحاد ایئر اپنے مسافروں کو ابوظہبی کے تجربات سے استفادہ کرنے کی دعوت میں خوشی محسوس کرتی ہے ،متحدہ عرب امارات کے دارالخلافہ میں سیاحت اور ثقافت کے رنگوں کے ساتھ ساتھ حسین ساحلوں پر ایڈوینچر اور واٹر اسپورٹس کے بے پناہ مواقع ہیں ۔قومی ایئر لائن کی حیثیت سے اتحاد ایئر ابوظہبی کیلئے ایک منفرد شناخت رکھتی ہے اور ابوظہبی سے ٹرانزٹ کرنے والے مسافروں کیلئے اتحاد ایئر کی اسٹاپ اوور پیشکش انتہائی پر کشش ہے ،ابوظہبی میں اسٹاپ اوور کرنے والے مسافر یہا ں کے خوبصورت صحرا،عظیم الشان شیخ زاید گرینڈ مسجد اور یاس آئی لینڈ کے خوبصورت مناظر سے محفوظ ہوسکتے ہیں۔گزشتہ برس ابوظہبی میں44لاکھ مسافروں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو کہ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ مسافر ابوظہبی کو بہترین اسٹاپ اوور تصور کرتے ہیں،مسافر یہاں یاس واٹر ورلڈ،فراری ورلڈ،ڈیزرٹ سفاری،منارات السادیات،جلد ہی کھلنے والے لوریمیوزیم میں مقامی و بین الاقوامی پکوانوں،ورلڈ کلاس گالف،فارمولا ون اتحاد ایئر ویز ابوظہبی گرینڈ پرکس اور اس کے ٹریک کے

ساتھ ساتھ یاس مرینہ سرکٹ سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں جبکہ ابوظہبی میں ورلڈ کلاس شاپنگ مالز یاس مال،ابوظہبی مال،مرینہ مال اور گیلیریا سے خریداری کے مزے بھی اٹھائے جاسکتے ہیں،اتحاد ایئر ویز 2011سے اسٹاپ اوور پروگرام پر عمل پیرا ہے جس میں مسافروں کو رہائش کے ساتھ ساتھ ،ٹرانسپورٹیشن،ٹور ،ویزا پروسیسنگ سروس سمیت دیگر سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…