اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے بجٹ2017.18پیش کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فونزپربھی ڈیوٹی کم کردی گئی ہے موبائل فونز پر کسٹم ڈیوٹی 1000 سے کم کر کے 650 روپے کر دی گئی ہے۔ جبکہ اب وہ 650روپے کردی گئی ہے جس سے پاکستان میں موبائل فونزسستے ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں 10 لاکھ سے زائد مکانوں کی کمی ہے، گھر بنانے کی سکیم کیلئے حکومت بینک
کو گارنٹی فراہم کرے گی اور 10 لاکھ کے قرض پر 40 فیصد گارنٹی حکومت دے گی۔ کم آمدن والے طبقے کو قرض کی فراہمی کیلئے 8 ارب کا فنڈ قائم کیا جائے گا۔ ۔اسحاق ڈارنے کہاکہ ایف بی آر 3521 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کر لے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مالی خسارہ 4.2 فیصد رہ گیا ہے اور حکومت کے غیرترقیاتی اخراجات میں کمی کی گئی ہے، جی ڈی پی 10 سال کی بلند ترین سطح پر ہے