لاہور ( آن لائن) اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں تھری جی اور فور جی سروس استعمال کرنے والوں کی تعداد 3 کروڑ 98 لاکھ 80ہزار تک جا پہنچی ہے اور جولائی 2016ء سے مارچ 2017ء تک 1 کروڑ 3 لاکھ تھری جی اور فور جی کا اضافہ ہوا ہے۔ مارچ 2017ء تک ملک میں موبائل استعمال کرنے والوں کی
تعداد 13 کروڑ 92 لاکھ 10ہزار ہو گئی ہے۔ جولائی 2016ء سے مارچ 2017ء 59لاکھ نئے موبائل یوزرز سسٹم میں داخل ہوئے۔ اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں ملک میں بائیو میٹرک ویری میکیشن کے انڈسٹری پر برے اثرات مرتب ہوئے تاہم اب انڈسٹری کے حالات بہتر ہو رہے ہیں۔