پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 11  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں بہتری سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے ،اقتصادی راہداری منصوبے سے پائیدار گروتھ، مالیاتی خسارہ میں کمی اور افراط زر کی صورتحال میں بہتر ی آئی ہے عالمی کریڈیٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیر انویسٹر سروس نے بھی پاکستان کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے پاکستانی معیشت استحکام پذیر ہے پاکستانی سٹاک ایکسچینج 51000انڈیکس کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے جو سرمایہ کاروں کی پاکستانی معیشت پر اعتماد کا عملی ثبوت ہے ۔انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف کے 3سالہ توسیع فنڈ سہولت پروگرام کی کامیاب تکمیل کے بعد چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز سے گروتھ کے امکانات بہتر ہوئے ہیں ۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے اقتصادی اصلاحات میں تیزی آئی ہے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی طرف رخ ہوگیا ہے اور بڑی بڑی کمپنیاں پاکستان میں اپنی انڈسٹریز لگانے کی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے۔جس سے جہاں صنعتی ترقی ممکن ہوسکے گی وہاں لاکھوں ملازمت کے مواقع بھی دستیاب ہونگے اور ملک سے بے روزگاری جیسے سنگین مسئلہ کے حل میں بھی مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…