فیصل آباد(آئی این پی)موسم گرما کی شدت میں اضا فے کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا شہری علاقوں میں 8سے 10گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10گھنٹوں کی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا بعض علاقوں میں طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کی شدید قلت نمازی تیمم کر کے نماز پڑھنے پر مجبور تفصیلات کے مطا بق ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضا فے کے سا تھ ہی واپڈا نے بجلی
کی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر کردیا شہری علاقوں میں8سے 10گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10سے 12گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی. بیشتر علاقوں میں پا نی شدید قلت پیدا ہو گئی واٹر سپلائی کا پا نی بھی نا یا ب ہو گیا نمازی تیمم کر کے نماز پڑھنے پر مجبور ہو گئے .عوام نے حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ لوڈ شیڈنگ کر یں مگر شیڈولڈ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگانتہا ئی تکلیف دہ ہے