کراچی(آن لائن)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعدملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونامہنگاہوگیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں15ڈالرکے ریکارڈاضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1288ڈالرہوگئی ۔جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت
میں200روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت51ہزارروپے سے بڑھ کر51ہزار200روپے پرجاپہنچی اسی طرح172روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی اسی طرح172روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کیقیمت43ہزار885روپے پرہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت740روپے پربرقراررہی