پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں بغیر پٹرول کے چلنے والی تین موٹر سائیکلیں متعارف۔۔ فیچرز انتہائی حیران کن ، خرچہ نہ ہونے کے برابر!!

datetime 13  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں پہلی بار الیکٹرک موٹر سائیکل کی تیاری مقامی طور پر شروع ہوگئی ہے اور ایک کمپنی نے مقامی وسائل سے کامیابی سے ای بائیک کی تیاری کی ہے۔جولٹا انٹرنیشنل نامی کمپنی نے حال ہی میں گوادر میں الیکٹرک موٹرسائیکلوں کے تین ماڈل پیش کیے تھے۔رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی پاکستان میں بجلی سے چلنے والی موٹرسائیکلوں کے تین مختلف ماڈل ای 70، ای 100 اور 125 موٹر سائیکلز

فروخت کیلئے پیش کر چکی ہے۔کمپنی کے مطابق اس موٹر سائیکل کا بنیادی ماڈل یعنی ای 70 پاکستان میں لگ بھگ 35 سے 40 ہزار روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔عام موٹرسائیکلوں کی طرح کی اس بائیک کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ماحول دوست، ایندھن فری، اسموک فری، بے آواز اور آلودگی نہیں پھیلاتی۔ای 70 کو بجلی سے پانچ گھنٹے میں چارج کیا جاسکتا ہے اور یہ ایک چارج پر 50 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکے، جبکہ اس کی سنگل چارج پر بجلی کا خرچہ 15 روپے ہوگا۔اسی طرح ای 100 کو چارج ہونے کے لیے چھ گھنٹے درکار ہوں گے، جبکہ یہ ایک چارج پر 70 کلومیٹر تک سفر کرسکے گی، اس کی چارجنگ کا خرچہ 20 روپے ہوگا، تاہم ابھی تک اس بائیک کی قیمت طے نہیں کی جاسکی ہے۔ای 125 کا چارجنگ ٹائم سات سے آٹھ گھنٹے، سنگل چارج پر 120 کلومیٹر کا فاصلہ، چارجنگ کا خرچہ 32 روپے جبکہ اس کی بھی قیمت طے نہیں ہوسکی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران مزید موٹرسائیکلیں فروخت کے لیے پیش کردی جائیں گی اور اس وقت ممکنہ طور پر ان کے فیچرز میں بھی اضافہ یا بہتری کی جاسکتی ہے۔کمپنی پہلے ہی گوادر فری زون کمپنی کو ڈھائی ہزار ایسی موٹرسائیکلیں فراہم کرنے کا معاہدہ کرچکی ہے تاکہ اس خطے کو آلودگی سے پاک رکھا جاسکے۔

Jolta-Bike-768x461 Jolta-E-Bike-768x461

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…