لاہور(آئی این پی)چینی کمپنی نے پاکستان ریلویز کو امریکہ کی کمپنیوں کے مقابلے میں کم قیمت پر لوکوموٹو فراہم کرنے کی پیشکش کردی ۔ ہفتہ کو وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں چائنہ نیشنل وہیکل کمپنی (سی آر آر سی) کے صدر رین نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ،چینی کمپنی کی پانچ ہزار ہارس پاور تک طاقت کے حامل لوکوموٹیوز فراہم کرنے کی پیشکش کی ،لوکوموٹیوز 160 کلومیٹر فی
گھنٹہ کی رفتار سے چل سکیں گے۔اس موقع پر چیئرپرسن ریلویز مسز پروین آغا ، سی ای او جاوید انور بوبک، ایڈوائزر ریلویز انجم پرویز، سی پیک ٹیم لیڈر اشفاق خٹک اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔چینی کمپنی کے صدر مسٹر رین نے کہا کہ چین کی رولنگ سٹاک مینوفیکچرنگ کمپنی امریکہ کی کمپنیوں کے مقابلے میں کم قیمت پر لوکوموٹیوز سپلائی کر سکتی ہے۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاک چین تاریخی دوستی ایک لانگ ٹرم سٹریٹیجک پارٹنر شپ میں بدل چکی ہے،پاکستان تمام تر دبا اور سازشوں کے باوجود سی پیک کو کامیابی کی ایک عظیم داستان بنانا چاہتا ہے،چینی دوستوں نے مشکل وقت میں تعاون کیا، ہماری توقعات اس سے بھی زیادہ ہیں،پاکستان ریلوے کو درپیش مسائل حل کریں تاکہ مستقبل میں ایک ساتھ آگے بڑھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی بحالی کے بعد اپ گریڈیشن کے دور کا آغاز ہورہا ہے، معیار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،چین سے دوستی پر فخر ہے، تاکہ مستقبل میں ایک ساتھ آگے بڑھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی بحالی کے بعد اپ گریڈیشن کے دور کا آغاز ہورہا ہے، معیار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،چین سے دوستی پر فخر ہے،یہ دوستی تمام امتحانات میں کامیاب ہوئی ہے۔پاکستان ریلویز کی طرف سے چین کی رولنگ سٹاک مینوفیکچرنگ کمپنی کے اعلی سطحی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔