لاہور(این این آئی ) چین کی معروف بینکنگ یونیورسٹی کے بین الاقوامی ماہر معاشیات اور عالمی بنک کے سابق سینئر ناصب صدر پروفیسر جسٹن یی فولن نے آج 90 شاہراہ قائد اعظم پر پاکستان میں صنعتی پارکس کی ترقی اور پاکستان کیلئے بہتر مواقع کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا ۔ اس موقع پر صنعت وحرفت سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر چینی
ماہر معاشیات جسٹن یی فولن نے اپنے لیکچر میں کہاکہ پاکستان میں ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں اورسی پیک کے معاہدہ سے پاکستان کی جامع ترقی کے عمل کو مزید تقویت ملے گی ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان میں صنعت و حرفت ، زراعت ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بہترین تربیت یافتہ ہیومن ریسورس بھی موجود ہیں ۔ ۔