اسلام آباد (این این آئی) نیشنل بینک آف پاکستان اور ایکسپریس منی نے دنیا بھر سے ایکسپریس منی کے ذریعہ رقم بھیجنے والے اور پاکستان میں نیشنل بینک کی 1400 سے زائد شاخوں کے ذریعہ وصول کرنے والوں کے لیے ہزاروں روپے مالیت کے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس منی دنیا بھر میں رقم کی منتقلی کا ایک معروف برانڈ ہے جس کی دنیا کے تمام براعظموں اور 170 سے زائد ممالک میں شاخیں اور 180,000 سے زائد ایجنٹس موجود ہیں۔ایکسپریس منی عالمی سطح
پر رقم کی منتقلی کے لیے انتہائی قابل اعتماد برانڈ ہے جو اپنے کسٹمرز کو جدید ٹیکنالوجی، بہترین کسٹرزسروس اور وسیع عالمی نیٹ ورک کے ذریعے رقم کی منتقلی کے لیے سادہ، تیز اور محفوظ طریقہ فراہم کرتا ہے۔نیشنل بینک آف پاکستان پاکستان میں ترسیلات زر کا ایک اہم ادارہ ہے جس کی ملک بھر میں 1400 سے زائد شاخیں موجود ہیں۔ دنیا بھر میں کہیں سے بھی ایکسپریس منی کے ذریعے بھیجی گئی رقم پورے پاکستان میں نیشنل بینک کی شاخوں سے وصول کی جا سکتی ہے۔