جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایک ہی طرح کے 2نوٹ گردش میں ،کیا فرق ہے اور اصلی کون سا ہے ؟ سٹیٹ بینک نے بتادیا  

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( این این آئی)او وی آئی پرچم کے بغیر پانچ سو روپے والے نوٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا کے بعض حلقوں میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پانچ سو روپے کا نئے ڈیزائن والا نوٹ 2006 میں متعارف کرایا تھا۔ پہلے سے مختلف سائز، ڈیزائن، اور رنگ کے حامل ان نوٹوں میں جدید ترین سیکورٹی خصوصیات موجود ہیں۔ بعد میں ایک اور سیکورٹی خصوصیت بھی شامل کر دی گئی یعنی آپٹیکل

ویری ایبل انک (او وی آئی)سے بنا ہوا، رنگ بدلنے والا پرچم بھی ان نوٹوں پر ثبت کیا گیا تاکہ جعل سازی کی روک تھام کو مزید موثر بنایا جا سکے اور عام لوگ اصل نوٹ کو بآسانی پہچان سکیں۔ تاہم اس کے نتیجے میں پانچ سو روپے کے دونوں طرح کے نوٹ دستیاب ہو گئے، یعنی 2006 سے 2009 تک جاری کیے گئے بغیر او وی آئی والے نوٹ، اور 25 جنوری 2010 سے موثر ہونے والے نوٹ جو او وی آئی خصوصیت رکھتے ہیں۔چنانچہ تمام متعلقہ فریقوں کے مفاد میں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ نئے ڈیزائن والے پانچ سو روپے کے نوٹ خواہ ان پر او وی آئی پرچم ہو یا نہ ہو، اصلی ہیں بشرطیکہ ان کی بقیہ دیگر سیکورٹی خصوصیات درست ہوں۔یہ واضح کیا جاتا ہے کہ نئے ڈیزائن والے پانچ سو روپے کے نوٹ خواہ ان پر او وی آئی پرچم ہو یا نہ ہو، اصلی ہیں بشرطیکہ ان کی بقیہ دیگر سیکورٹی خصوصیات درست ہوں۔عام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی بینک نوٹوں کی سیکورٹی خصوصیات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ کے سیکشن روپے کو پہچانو دیکھیں۔ اسٹیٹ بینک توقع کرتا ہے کہ اس وضاحت کے بعد سوشل میڈیا میں آنے والی ایسی خبروں کا سدِ باب ہوگا اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…