کراچی(این این آئی)حکومت کی طرف سے ریکارڈ مالیت میں قرضے لینے کے باوجود عوام پر قرضوں کا بوجھ اب بھی دوسرے ملکوں سے کافی کم ہے۔ دنیا کے 150 سے زائد ممالک کے شہری پاکستانیوں سے زیادہ مقروض ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملکی قرضوں اور آبادی کے تناسب سے جاپانی دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقروض ہیں۔ جاپان کے ہر شہری پر 85 ہزار 700 ڈالر قرضوں کا بوجھ ہے۔دوسرے نمبر پر آئر لینڈ ہے۔ جس
کا ہر شہری 67 ہزار 147 ڈالرکا مقروض ہے۔رپورٹ کے مطابق 2016 کے اختتام پر سنگاپور کا ہر شہری 56 ہزار 113 ڈالر، بلجیم کا ہر شہری 44 ہزار 202 ڈالر اور ہر امریکی 42 ہزار 504 ڈالر کا مقروض تھا۔تاہم پاکستان کے ہر شہری کے ذمہ اوسطا 8 سو ڈالر کا قرض بنتا ہے۔ ہر بھارتی نے 9 سو ڈالر، ہر چینی نے 13 سو ڈالر اور ہر ایرانی نے 6 سو ڈالر کا قرض ادا کرنا ہے۔زیادہ قرض دینے والے ٹاپ ٹین ممالک میں کنیڈا ہے۔