پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اہم ترین منصوبہ،چین کے ساتھ کوریا بھی میدان میں کود پڑا،پاکستان کوبڑی پیشکش کردی

datetime 17  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) بیس سے زائد ممالک میں ریل سروسز کے حوالے سے سرگرم عمل کوریا اور چین کی دو بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیوں نے پاکستان ریلویز کو اپنی خدمات پیش کردیں۔ کوریا کی کمپنی دو ہوااور چین کی کمپنی سیان کے عہدیداران نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمدجاوید انور کو بریفنگ دی اور اپنی کمپنیوں کی پروفائلز پیش کیں۔ مذکورہ کمپنیوں کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان ریلوے

کے ساتھ کام کرتے ہوئے ادارے کی تعمیروترقی کے سفر میں اپنا حصہ ڈالنے کے خواہشمند ہیں اور پاکستان ریلویز کے لیے خصوصی ڈیزائن اور کسٹم میڈ ریل گاڑی کی سہولت آفر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے بہت کم وقت میں اپنے خسارے کو کم کیا اوریہی وجہ ہے کہ وہ اپنی انجینئرنگ ، سروے اور دیگر شعبوں میں مہارت ریلوے کو پیش کررہی ہیں۔ یہ کمپنیاں 20سے زیادہ ممالک میں ریل سروسز کے حوالے سے خدمات انجام دے چکی ہیں جن میں امریکہ ، میکسیکو، بھارت اور تھائی لینڈ بھی شامل ہیں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز محمدجاوید انورنے کہا کہ ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور آنے والے وقت میں نئی ٹیکنالوجی کو اپنے سسٹم کا حصہ بنائیگا۔ انہوں نے کہاکہ چین اور کوریا پاکستان کی ترقی کے سفر میں معاون ہیں اور ہم چاہیں گے کہ ان کنسلٹنٹ کمپنیوں کی مہارت سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔ یہ کمپنیاں 20سے زیادہ ممالک میں ریل سروسز کے حوالے سے خدمات انجام دے چکی ہیں جن میں امریکہ ، میکسیکو، بھارت اور تھائی لینڈ بھی شامل ہیں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز محمدجاوید انورنے کہا کہ ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور آنے والے وقت میں نئی ٹیکنالوجی کو اپنے سسٹم کا حصہ بنائیگا۔ انہوں نے کہاکہ چین اور کوریا پاکستان کی ترقی کے سفر میں معاون ہیں اور ہم چاہیں گے کہ ان کنسلٹنٹ کمپنیوں کی مہارت سے فائدہ اٹھایا

جاسکے۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمدجاوید انور،چیف مارکیٹنگ منیجرعبدالحمیدرازی، ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ارشد سلام خٹک اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…