منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تیل کی قیمتوں کی بہت بڑی قلابازی،سعودی عرب نے انتہائی اقدام اُٹھالیا،غیرملکیوں کے ساتھ مقامی شہری بھی زِد میں آگئے

datetime 31  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی) عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سعودی معیشت پر نظر آنے لگے، سعودی عرب کے شہری جو ٹیکس سے آزاد زندگی گزارنے کے عادی تھے اب انہیں بھی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

اس منظوری کے بعد مختلف اشیا پر سعودی شہریوں کو 5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا اور اس حوالے سے سعودی عرب نے گزشتہ برس جون میں خلیج تعاون کونسل سے معاہدہ بھی کیا تھا۔سعودی شہری اور سعودی عرب میں رہنے والے لوگ اس سے قبل کسی قسم کا ٹیکس ادا نہیں کرتے تھے تاہم گزشتہ چند برسوں میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کی وجہ سے سعودی حکومت آمدنی کے دیگر ذرائع پر بھی توجہ دے رہی ہے۔2014 کے آغاز میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ شروع ہوا تھا، اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے اوپر تھی لیکن پھر اس میں کمی کا رجحان پیدا ہوا۔گزشتہ برس جنوری تک خام تیل کی قیمت 29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی جس سے سعودی عرب اور تیل برآمد کرنے والے دیگر ملکوں کی معیشتوں کو شدید دھچکہ لگا۔اس وقت خام تیل کی فی بیرل قیمت 55 ڈالر کے قریب ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب دنیا میں خام تیل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک ہے اور قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سعودی حکومت کو بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو لگام ڈالنی پڑی ہے جبکہ گزشتہ برس سعودی عرب کا بجٹ خسارہ بھی 97 ارب ڈالر کے قریب تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…