جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ، نئی تاریخ رقم ہوگئی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، کے ایس ای100انڈیکس41400پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 4ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔۔جمعرات کواسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا،ٹیلی کام ،ایئر لائن ،سیمنٹ اور اسٹیل سیکٹر سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت کاروبار کے دوران انڈیکس 41300اور41400پوائنٹس کی دو بالائی حد عبور کرنے میں کامیا ب ہو گیا تاہم تکنیکی کریکشن کے سبب انڈیکس ان دونوں سطح سے نیچے گر گیا تاہم کاروبری لین دین بدھ کی نسبت 12کروڑ شیئر زیادہ رہا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق پچھلے کچھ عرصے سے ادارے بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری کر رہے ہیں اب مقامی سرمایہ کار بھی مارکیٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں لیکن عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم کو دھمکی سے انویسٹرز تذبذب کا شکار دکھائی دیے جو مارکیٹ کے اتار چڑھائو کا سبب بنی۔ جمعرات کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں1.29پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس41253.46پوائنٹس سے کم ہوکر41252.17پوائنٹس پرآگیااسی کے ایس ای30 انڈیکس24.32پوائنٹس کی کمی سے22733.84پوائنٹس ہوگیاجبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس28220.83پوائنٹس سے بڑھ کر28248.57پوائنٹس پربندہوا۔جمعرات کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں4ارب21کروڑ55لاکھ32ہزار498روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم83کھرب81ارب50کروڑ11لاکھ20ہزار18روپے سے بڑھ کر83کھرب85ارب71کروڑ66لاکھ52ہزار516روپے ہوگیا۔جمعرات کومارکیٹ میں77کروڑ48لاکھ63ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ بدھ کے روز65کروڑ78لاکھ65ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو17ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کے روز مجموعی طورپر462کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سے218کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،229میںکمی اور15کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے ورلڈکال ٹیلی کام8کروڑ7لاکھ،بینک آف پنجاب7کروڑ69لاکھ،پیس پاک لمیٹڈ5کروڑ1لاکھ،ٹیلی کارڈلمیٹڈ3کروڑ39لاکھ اورپی آئی اے سی3کروڑ6لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے وائتھ پاک لمیٹڈ کے بھائومیں133.12روپے اورنیسلے پاکستان کے بھائومیں90روپے کااضافہ جبکہ ہینوموٹرزکے بھائومیں67.62روپے اورمری بریورے کے بھائومیں56.45روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…