جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

برآمدات 4ماہ سے تنزلی کاشکار اور حکومت سورہی ہے،اپٹما

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ سے برا?مدات میں مسلسل کمی ہو رہی ہے لیکن حکومت سو رہی ہے۔ٹیکسٹائل انڈسٹری کو صرف 4 گھنٹے گیس فراہم کی جا رہی ہے، بجلی کے بلوں میں دوسروں کی چوریاں بھی ٹیکسٹائل ملوں سے وصول کی جا رہی ہیں۔گزشتہ روز اپٹما ہاو¿س لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پنجاب عامر فیاض نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس لوڈشیڈنگ اور ناہموار حکومتی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ گیس کی فراہمی بند ہونے سے متعدد ملیں اور مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔حکومت کو صنعتیں سیاست سے نہیں بلکہ کسی یکساں پالیسی کے تحت چلانی پڑیں گی، میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین اچھے منصوبے ہیں مگر پہلے صنعتیں چلائی جائیں تاکہ لوگوں کو روزگار ملے۔ چیئرمین اپٹما نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پاس جانے کے بجائے صنعتیں چلائے تا کہ ملک میں زرمبادلہ آئے، بجلی کے فیڈرز کے لاسز ٹیکسٹائل ملز کے بلوں سے وصول کیے جا رہے ہیں، حکومت کو اس بارے میں سوچنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…