جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی حکومت کی انتہا پسندی جاری،عالمی تجارتی میلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے سٹالز پر پابندی عائد

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی حکومت اور انتہا پسندوں کا نفرت انگیز رویہ جاری ،عالمی تجارتی میلے کے آخری روز پاکستان اور بنگلہ دیش کے 99 سٹالز لگانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے مالکان کو 50,50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اورسٹالز کیلئے لائے گئے سامان کو بھی ضبط کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز نئی دہلی میں جاری عالمی تجارت میلے کے آخری روز بھارتی حکومت نے نفرت انگیزی رویہ اختیار کرتے ہوئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے 99 سٹالز لگانے پر پابندی عائد کر دی،انتظامیہ نے سٹالزپر پہلے سے لگے سامان کو ضبط کرتے ہوئے مالکان کو گیٹ پاس دینے سے انکار کر دیا اور ان پر 50,50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا،انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تاجروں نے مطلوبہ نمبر حاصل کئے بغیر سٹالز لگائے ہیں ،انتظامیہ نے مالکان کو سامان اٹھانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ عائد کیا گیا جرمانہ ادا ہونے کے بعد ہی سٹالز پر لگے سامان کو مالکان کے حوالے کیا جائیگا اور گیٹ پاس جاری کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…