ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب حکومت نے انٹرنیٹ سروسز کو سیل ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے انٹرنیٹ سروسز کو سیل ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پنجاب سیل ٹیکس آف سروسز ایکٹ 2014ءمیں ترمیم کے بعد انٹرنیٹ سروسز بشمول ڈائیل اپ اور براڈ بینڈ‘ ڈیٹا کمیونیکشن نیٹ ورک سروسز کو فوری طور پر سیل ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان سوفٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹرڈ تمام سوفت ویئر ایکسپورٹنگ فرمز جو کہ عالمی لینڈ لائن اور براڈ بینڈ سروسز پر ٹیکس دے رہی ہیں ان کو بھی ٹیکس سے چھوٹ دے دی ہے اس کے علاوہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی اس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے ٹیلی کام انڈسٹری کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز پر ٹیکس لگنے کے بعد فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ کم ہو گئی تھی جس کی وجہ سے موبائل فون کمپنیوں کو کافی نقصان برداشت کرنا پڑا تھا اب حکومت کی جانب سے ٹیلی کام سیکٹر کو سیل ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے پر ماہرین نے اسے خوش آئند عمل قرار دیا ہے اس سے دوبارہ بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…