نیویارک(نیوز ڈیسک)ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگلے برس سے اس ترقی یافتہ دنیا میں کام کرنے والوں کی تعداد کم ہونا شروع ہوجائے گی، کمانے والوں میں زیادہ تعداد بڑی عمر کے افراد کی ہوگی۔ بھاگتی دوڑتی اس دنیا کی آبادی تیزی سے بڑھتی جارہی ہے ، لیکن کمانے والے افراد کم ہوتے جارہے ہیں، حال ہی میں جاری کی جانے والی یونائیٹڈ نیشن پروجیکشن کی ایک رپورٹ میں دلچسپ تصویروں کے ذریعے ان حقائق کو واضح کیا گیا ہے۔ان تصاویر کی ہر ڈرائینگ 10ملین افراد کی نمائندہ ہے،رپورٹ کے مطابق 1950ء4 میں اس زمین پر 2ارب 50کروڑافراد تھے،جن کی بڑی تعداد ورکنگ ایج سے تعلق رکھتی تھی جو بچوں اور بوڑھے افراد کو سپورٹ کرتے تھے۔رپورٹ کے مطابق 1950ء4 کی تمام لڑکیاں اور خواتین گھریلو ہوا کرتی تھیں، جو عام طور پر 5 بچوں کی مائیں ہوا کرتی تھیں جبکہ آج زمین پر7ارب سے زائدافراد ہیں،لیکن خواتین کے بچیکم ہی ہوتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2050 ء4 4 کے قریب اس زمین پر 10ارب افراد بس رہے ہونگے، لیکن صرف 13 فیصد افراد اعلی آمدنی والے ممالک میں شامل ہونگے، ان کمانے والے افراد میں بھی زیادہ تعداد بڑی عمر کے افراد کی ہوگی،جن پر دنیا کی امیر معیشتوں کا دارو مدار ہوگا۔