کراچی (آن لائن)عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ قیمت45ہزار روپے سے گھٹ کر44 ہزارروپے کی سطح پر آگئی ۔جمعہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں7ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1066ڈالر پر آ گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کراچی ،لاہور ،ملتان ،اسلام آباد اور راولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ قیمت 45ہزار100روپے سے گھٹ کر44ہزار900روپے پر آ گئی اسی طرح172روپے کی کمی سے سونے کی دس گرام قیمت38ہزار485روپے ہو گئی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی ایک تولہ قیمت660روپے کی سطح پر بدستور برقرا رہی ۔