کراچی(آن لائن)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا گھٹ کر 1150 ڈالر کی سطح سے نیچے آگیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت 47 ہزار سے کم ہوکر 46 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔ جمعہ کو 10ڈالرکی کمی سے عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1149 ڈالر ہوگئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 200 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور راولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 47 ہزار 50روپے کم ہوکر 46 ہزار 850 روپے ہوگئی اسی طرح 171 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 40 ہزار 157 روپے آگئی جبکہ پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ چاندی 715روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی۔