اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان کا بھارت نہ جانے کا فیصلہ

datetime 27  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)بھارت کی جانب سے پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ 2023 میں شرکت سے انکار کے بعد بھارت کے میچز نیوٹرل مقام پر کروانے کیلئے فارمولا تیار کیا گیا ہے اور اسی فارمولے کے تحت امکان ہےکہ قومی ٹیم ورلڈکپ کے میچز بھارت کے بجائے

دیگر ملکوں میں کھیلے۔دبئی میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے ایشیاکپ کیلئے نیا فارمولا پیش کیا جس کے مطابق ایشیا کپ کے بھارت کے میچز کسی تیسرے ملک میں ہوں جب کہ باقی ٹیموں کے مقابلے پاکستان میں ہوں۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ اے سی سی جلد اس حوالے سے اعلان کر دے گی۔ ذرائع کے مطابق اگر ایشیا کپ کے فارمولے پر عمل ہوا تو پاکستان بھارت میں رواں سال نومبر میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے میچز بھی تیسرے ملک میں کھیلے گا، کیونکہ اس فارمولے پر عمل کی صورت میں پاکستان ٹیم بھی رواں برس ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔پی سی بی نے آئی سی سی اور اے سی سی حکام کو اس سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے ورلڈکپ میچز کے لیے سری لنکا اور بنگلا دیش زیر غور ہیں۔ذرائع کے مطابق اس فارمولے کے تحت ایشیاکپ اور ورلڈکپ ہی نہیں بلکہ 2025 میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی بھی کھیلی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…