اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں یو اے ای سے ترسیلات زر میں بڑی کمی

datetime 26  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.198 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے3.777 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا، فروری میں یو اے ای سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔فروری میں یو اے ای سے ترسیلات زر کا حجم 324 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری میں 386 ملین ڈالر تھا۔ جنوری کے مقابلے میں فروری میں یو اے سی سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 20 فیصد کااضافہ ریکارڈکیا گیا ہے، جنوری میں ترسیلات زر کا حجم 269 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو فروری میں بڑھ کر 324 ملین ڈالر ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…