اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

تنخواہ کم اور مہنگائی زیادہ ہے، کرپشن کی اجازت دی جائے، سرکاری ملازم نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری ملازم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں کرپشن کرنے کی اجازت طلب کی ہے، ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازم نے خط میں لکھا کہ مہنگائی کی وجہ سے گھریلو اخراجات تنخواہ سے پورے نہیں ہو رہے، خط میں مزید لکھا کہ گھرکے اخراجات ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے تک ہیں

اور اس کے مقابلے میں تنخواہ کم ہے، اگر تنخواہ نہیں بڑھائی تو پھر کرپشن کرنے کی اجازت دی جائے، سرکاری ملازم کا کہنا تھا کہ مہنگائی اوراخراجات بڑھنے کی وجہ سے مستقبل کیلئے کوئی جمع پونجی نہیں،ملازم کا کہنا تھا کہ نیب، ایف آئی اے، پی ایم آفس اور دیگر اداروں کی تنخواہ زیادہ ہے۔ مہنگائی اور کم تنخواہ کی وجہ سے گھر کے اخراجات پورا کرنا ممکن نہیں رہا،ایف بی آر کے ملازم نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس دیاجائے۔ دوسری جانب نائب صدر پاکستان بزنس فورم چوہدری احمد جواد نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار وفاقی حکومت کی پوری آمدنی قرض کی خدمت میں استعمال ہو رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تمام اخراجات قرض لینے سے پورے ہو رہے ہیں اور یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ مہنگائی کی شرح 46 فیصد ہوچکی اور حکومت بے بس دکھائی دے رہی ہے، ذخیرہ اندازوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن ہونا چاہیے، صرف آٹے کے تھیلے مفت دینے سے بات نہیں بنے گی، ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول لسٹ کو یقینی بنائیں، ہر وقت عوام ہی کیوں قربانی دیں۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان بزنس فورم نے مطالبہ کر دیا کہ کہ ماہ رمضان میں منافع خوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے اور جرمانہ کی حد 1 لاکھ روپے ہو اس کے علاوہ دکان کو 30 روز کے لئے سیل کر کے تمام اشیاء کی سرکاری نرخوں پر نیلامی کی جائے۔ اسی طرح محکمہ زراعت اور محکمہ لیبر کے افسران بھی ماہ رمضان میں ڈپٹی کمشنر کے ماتحت کام کریں

منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت برداشت نہ کیاجائے۔تمام ڈویڑنل کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت ہو کہ بچت بازاروں میں آٹا، گھی، چینی سمیت ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ فروٹ منڈیوں میں بھی مکمل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ اگر ریاستی رٹ صحیح طرح سے نافظ ہوگء پورے ملک میں تو مہنگائی کی شرح میں دس فیصد تک نمایاں کمی آسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…