کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں جعلی کرنسی نوٹوں کی اسمگلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان نے اہم انکشافات کئیے ہیں،گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں۔روزنامہ جنگ میں ثاقب بشیر کی خبر کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو ) کے ہاتھوں گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ جعلی کرنسی نوٹوں کا دھندا پشاور سے فیض اللہ نامی شخص چلا رہا ہے جبکہ خواتین بھی اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ملزمان کا گروہ پرائز بانڈ، ڈالر ،سعودی ریال، پاونڈز اور درہم کے جعلی کرنسی نوٹ بنا سکتا ہے۔ملزمان سے برآمدہ جعلی کرنسی نوٹ خصوصی روشنی میں بھی شناخت نہیں کئے جا سکتے۔گرفتار ملزمان عمران اور شہید اللہ خان نے بتایا کہ انہوں نے ملیر ،سرجانی،کورنگی، نارتھ ناظم آباد اور لیاری میں جعلی کرنسی نوٹ فروخت کئیے،انہوں نے بتایا کہ جعلی کرنسی نوٹوں کی خرید و فروخت سوشل میڈیا کے ذریعے بھی کی جاتی ہے جبکہ جعلی کرنسی نوٹ کی ترسیل کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کی جاتی ہے۔
جعلی کرنسی نوٹوں کی سمگلنگ، گرفتار ملزمان کے اہم انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلاسود قرضہ اسکیم، کاروباری افراد کو 5 کروڑ روپے تک قرض
-
امریکا: سزائے موت کی قیدی خاتون دو بار زہر کا انجیکشن لگائے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ، نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)
-
قومی بچت کے 111مراکز غیر موثر اور مالی طور پر غیر پائیدار قرار
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
-
لاہور، غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
’ایک صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنی فیملی کیلئے 8 کروڑ روپے کے جوتے بنوائے‘
-
ٹیچر کی میٹرک کی طالبہ سے مبینہ زیادتی
-
دکان پر فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
-
پیٹرول صارفین کیلئے اہم خبر، آئی ایم ایف نے بڑا مطالبہ کردیا
-
جنوبی امریکی ملک نے شہریت کی مشروط پیشکش کر دی
-
طلباء میں الیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان، مفت ہیلمٹ بھی فراہم کیا جائے گا
-
پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا



















































