جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مینار پاکستان میں پھر تاریخ رقم ہو گئی،حکمرانوں کو کون الیکشن نہیں کروانے دے رہا، چودھری پرویز الٰہی کا دعویٰ

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے خیبرپختونخواہ سے پہلی سکھ خاتون امیدوار برائے مخصوص نشست سکھ جیت کور اور معروف سیاسی شخصیت چودھری اللہ دتہ وڑائچ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر سردار سنی سنگھ چیئرمین سکھ کمیونٹی،

راجیش چند صدر ہندو کمیونٹی، مدن سنگھ چیئرمین کوہاٹ، آکاش آفتاب، دیپک راج، چودھری عامر سلیم، چودھری ساجد وڑائچ، ڈاکٹر محمد عارف اور چودھری ندیم عباس بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان میں پھر تاریخ رقم ہو گئیاور نااہل حکمرانوں سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کرنے کا آغاز ہو گیا، شہر بلاک کر کے اور کارکنوں کو گرفتار کر کے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر عمل پیرا ہے، عوام کے سمندر نے ان کے تما م حربے ناکام بنا دیئے، پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ ہے یہی خوف حکمرانوں کو الیکشن کروانے نہیں دے رہا، نااہل پی ڈی ایم حکمرانوں کے خلاف تحریک انصاف کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا، غیر آئینی طریقوں سے پنجاب میں عمران خان کی حکومت دوبارہ بننے کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سپریم کورٹ کسی صورت بھی پاکستان کو سرزمین بے آئین نہیں بننے دے گی، آئین کو بچانے کیلئے پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، اٹارنی جنرل شاباش کے مستحق ہیں جنہوں نے حکومت کا غیر آئینی کیس لڑنے کے بجائے استعفیٰ دینا بہتر سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے اپنے خط میں شہبازشریف پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے الیکشن منسوخ کرانے کے پیچھے شہبازشریف کا کردار بے نقاب کر دیا ہے، صدر علوی کا خط حکومت اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت کا ناقابل تردید ثبوت ہے، صدر عارف علوی نے پاکستان اور آئین پاکستان سے وفاداری کا حق ادا کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…