اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

پوٹھوہاری زبان میں قرآن حکیم کا ترجمہ مکمل، راجہ شریف شاد نے مثال قائم کر دی

datetime 25  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)گوجرخان سے تعلق رکھنے والے راجہ شریف شاد نے اپنی مادری پوٹھو ہاری زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ کرکے روشن مثال قائم کردی۔ تفصیلات کے مطابق راجہ شریف شاد نے 4 برس کے عرصے میں قرآن پاک کا پوٹھوہاری زبان میں ترجمہ کیا،راجہ شریف شاد نے کہا کہ پوٹھوہاری زبان میں ترجمہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ

پوٹھوہار زبان بولنے والے افراد کو آسانی سے قرآن پاک سمجھ آسکے، جب کسی بھی قوم کو اس کی مادری زبان میں ترجمہ میں قرآن پاک میسر ہو تو پھر اس کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔راجہ شریف شاد نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس بابرکت نیک کام کے لیے منتخب فرمایا، میں نے 27 رمضان کو ساڑھے 4 سال قبل قرآن پاک کا ترجمہ تحریر کرنا شروع کیا اور میری خواہش تھی کہ قرآن پاک کے ترجمے کی تکمیل ربیع الاول میں ہو تو مجھے دلی خوشی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے میری یہ خواہش بھی پوری کی اور 2020میں ماہ ربیع الاول میں قرآن پاک کا ترجمہ پوٹھوہاری میں مکمل ہو گیا، اس سے پہلے میری 4 کتابیں پوٹھوہاری میں شائع ہو چکی ہیں، قران پاک کے ترجمہ کو پوٹھوہاری میں لکھنے کے لیے مجھے بہت زیادہ تگ و دو کرنی پڑی۔راجہ شریف نے بتایا کہ سب سے پہلے میں نے مارکیٹ میں وہ قرآن پاک ڈھونڈا جس کی اوپر والی لائن میں عربی لکھی ہو اور نیچے والی لائن خالی تھی اور پھر میں نے اردو ترجمہ کے مطابق اپنی مادری زبان پوٹھوہاری میں لکھنا شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ علاقائی زبانوں میں ترجمہ کی جانے والی کتابوں کی اشاعت کے حوالے سے متعد مرتبہ اکادمی ادبیات سے رابطہ کیا تاہم کوئی معقول جواب نہیں ملا ہندی کی کتابوں کا اردو میں ترجمہ ہوسکتا ہے لیکن علاقائی زبانوں کے تحفظ کو کوئی منصوبہ حکومت کے زیر غور نہیں اس حوالے سے مذہبی اسکالر شیخ انور الحق نے کہاکہ پوٹھوہاری زبان میں قرآن پاک کا ترجمہ ایک عظیم کاوش ہے اللہ تعالی اس مقصد کو کامیاب کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…