را ولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ پی پی آ ئی)پی ٹی آئی کے آج لاہور میں ہونے والے جلسے سے قبل کارکنوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی میں بھی ٹی آئی کارکنوں ،مرکزی رہنماوں اور عہدیداروں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
دوسری جانب جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور کی۔میڈیا ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 500 کے قریب کارکن گرفتار ہیں، کارکنوں اور رہنماوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، ان کارروائیوں سے عمران خان کو مزید شہرت مل رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نگراں حکومت نے مینار پاکستان گراونڈ میں پانی چھوڑ دیا، الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا کوئی اختیار نہیں، الیکشن کمیشن سمیت سب پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، الیکشن میں کسی صورت تاخیر نہیں ہوسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ کیا 8 اکتوبر تک مہنگائی ختم ہوجائے گی، پی ڈی ایم انتخابات میں پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔
سلمان احمد بھی گرفتار۔ شاباش کوئی نہیں ڈرے گا۔ اس سے لوگوں میں نفرت پیدا ہوگی۔
pic.twitter.com/q3rWxdegdr— Imran Khan (@ImranRiazKhan) March 25, 2023