اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

صدر علوی اپنی اوقات میں رہیں ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

datetime 24  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے صدر عارف علوی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر علوی اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں ،عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں ،عمران خان کے حکم پر پپٹ نہ بنیں ۔

اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے۔ انہوں نے کہاکہ کلمے پڑھتے ہوئے سیاسی مخالفین پہ 15 کلو ہیروئن ڈال دی تھی، اْس وقت انسانی حقوق کہاں تھے ،کیا اپوزیشن لیڈر کو سزائے موت کی چکی میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں سزائے موت کی چکیوں میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا ،صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑیں، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس کے سر کھولنے، پٹرول بم، گولیاں، غلیلیں انسانی حقوق کے مطابق چلائیں ؟،عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس کرے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران کو خط لکھیں کہ ٹرین خان کو قبول کریں وہ سب حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو خط لکھیں ہے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا عدالت میں جواب دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…