اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

datetime 24  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان ہے، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں

موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، شما ل مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ڑالہ باری ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب اور بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود/ابر آلود رہا۔سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں (گولڑہ 20، سید پور14،زیرو پوائنٹ 13،، بوکرا 06)، پنجاب میں راولپنڈی (شمس آباد 14، چکلالہ 05) کوٹ ادو 52، بھکر 47، لیہ 43، ڈی جی خان 37، جھنگ 35، ملتان (سٹی 38، ایئرپورٹ 33)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 31، ساہیوال 28، اوکاڑہ26،فیصل آباد19، بہاولنگر 18، نور پور تھل 17، حافظ آباد 14، سرگودھا12، لاہور (پانی والا تالاب 24، لکشمی چوک 21، اپر مال 14، نشتر ٹاؤن، سمن آباد 13، گلشن راوی، مغل پورہ، ائیرپورٹ، جیل روڈ 12، سٹی 11، ہیڈ آفس واسا، تاج پورہ، فرخ آباد، اقبال ٹاؤن 10، چوک ناخدا 08، جوہر ٹاؤن 07)، گوجرانوالہ 11،خانیوال 08، منڈی بہاؤالدین، مری،خانپور، جوہرآباد 07،منگلا 06،سیالکوٹ(سٹی06، ائیرپورٹ05)، رحیم یار خان 05، جہلم،چکوال03، اٹک11، گجرات 01، بلوچستان میں بارکھان 36، سبی 20، کوئٹہ 16، قلات 13، ڑوب 12، خضدار 04،دالبندین،تربت 01، خیبرپختونخوا میں ڈی ا?ئی خان (ایئرپورٹ 46، سٹی 43)،بنوں 38، پاراچنار 14،

دیر تخت بھائی11، چراٹ,09پشاور (ایئرپورٹ11، سٹی 12)،کاکول04،بلاکوٹ،مالم جبہ01، سندھ میں جیکب آباد 26، بہاولپور (سٹی 10، ایئرپورٹ 09)، لاڑکانہ 03، کشمیر میں راولاکوٹ 16.گڑھی دوپٹہ03، مظفر آباد (سٹی ائیرپورٹ03)،کوٹلی02۔ِ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: ٹنڈو جام 34، چھور شہید بینظیر آباداور مٹھی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…