لاہور(نیوزڈیسک ) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناءاللہ خاں نے کہاہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں اگر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے توہم سیاست چھوڑ دیں گے تاہم پراجیکٹ کے فنکشنل لیول پر اگر کوئی نا اہلی ہوئی ہے تو وہ الگ بات ہے ،پاور پراجیکٹ میں نااہلی او رکوتاہی کے ذمہ داران کے ساتھ کسی قسم کی رورعایت نہیں برتی جائے گی ،نندی پور پراجیکٹ میں ممکنہ کوتاہی کے ذمہ داران کے خلاف وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے انکوائری ہولڈ کی ہے جس سے جلد دودھ کا دودھ او رپانی کا پانی ہوجائے گا-یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) گراس روٹ لیول کی پاپولر جماعت ہے اکثر حلقو ںمیں ایک سے زائد امیدوار ہونے کی وجہ سے ن لیگ کو بلدیاتی الیکشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے – انہو ں نے کہاکہ صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں پارٹی حلقوں کو اوپن کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے -انہو ںنے کہاکہ انتخابی ٹکٹوں کو بیچے جانے کا تاثر سراسر غلط ہے – ایک سوال کے جواب میں وزیر قانون نے کہاکہ وزیر تعلیم رانا مشہود کا استعفی دینا نہ دینا ان کا ذاتی معاملہ ہے پارٹی کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں –