بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کے اعتراضات،حکومت کا سستا پیٹرول سکیم موخر کرنے کا فیصلہ

datetime 22  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی حکومت نے سستا پٹرول سکیم موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سبسڈی لانچ کرنے سے پہلے آئی ایم ایف سے مشورہ ضروری ہےسستا پیٹرول سکیم کی لانچنگ کیلئے نئے طریقے پر کام شروع ہو گیا ہے ۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ  سستے فیول پروگرام پر آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا۔ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ امیر کیلئے فیول مہنگا اور غریب کیلئے سستاکر رہے ہیں اور اس پروگرام پر کوئی سبسڈی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سڑکوں پر 2کروڑ موٹر سائیکلیں ہیں، اس اسکیم سے 800 سی سی گاڑیاں ملا کر 2کروڑ 14لاکھ موٹرسائیکل اور گاڑیاں فائدہ اٹھائیں گی، موٹر سائیکلز پر ماہانہ 420 ملین لیٹر پیٹرول استعمال ہوگا، گاڑیوں سمیت موٹر سائیکلز کے لیے ماہانہ 461 ملین لیٹر فیول استعمال ہونے کا تخمینہ ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ سستے فیول پروگرام پر آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا، غریب آدمی کو 100روپے فی لیٹر ریلیف کے پروگرام پر کام ہورہا ہے، فیول کارڈ پر ڈائریکٹ ریلیف اور کوڈ کے ذریعے ریلیف دینے کا جائزہ لیا گیا، کوڈ کے ذریعے فیول کی فراہمی سب سے بہتر سمجھی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…