جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

چال باز مودی سرکار نے عیاری سے امریکی سینٹ کو جال میں پھنسا لیا

datetime 22  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی ) مودی سرکار چانکیہ کے اکھنڈ بھارت کی راہ پر گامزن ہے اور اپنی عیاری سے امریکی سینیٹ کو جال میں پھنسا لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مودی سرکار نے امریکی سینیٹ کو جال میں پھنساتے ہوئے مظلومیت کا ڈھونگ رچا کر ارونا چال پردیش کے متنازع علاقوں پر اپنا حق تسلیم کروالیا۔

جنوبی ایشیا کے تمام ممالک اکھنڈ بھارتی عزائم سے نالاں ہیں۔ پاکستان، نیپال، سری لنکا اور بنگلا دیش کے ساتھ بھارت کے 22علاقائی تنازعات ہیں۔ بھارت کے پاکستان کے ساتھ3، نیپال کے ساتھ6، سری لنکا کے ساتھ2اور بنگلہ دیش کے ساتھ 4 زمینی تنازعات ہیں۔ماضی میں بھی ہندو انتہاپسند اور مسلمان دشمن متعدد رہنما انتہائی متنازع بیانات دے چکے ہیں۔ بھارت میں مسلمان دشمنی کے لیے مشہور بی جے پی کے رہنما سبرا منیم سوامی نے مسلمانوں کو مسائل کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں 30 فیصد سے زائد مسلمان ہوں وہاں خطرہ ہے۔ بھارتی مسلمان ہندوں کے برابر نہیں ہیں۔ ہندو سب سے افضل باقی مذاہب کے پیروکار ان کے نیچے ہیں۔بی جے پی رہنما نارائن سوامی کا کہنا تھا کہ اکھنڈ بھارت کا قیام بی جے پی کا اولین مقصد ہے۔ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت نے اکھنڈ بھارت کا خواب طاقت کے زور پرپورا کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ 2020 میں بی جے پی کے رہنما وندرافد نویس نے کراچی کے جلد بھارت کا حصہ بننے کی ہرزہ سرائی کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…