پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

معروف سیاسی شخصیت نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 21  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران معروف سیاسی شخصیت و آزاد امیدوار سیٹھ محبوب نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ڈی ایم سازش کے تحت عمران خان اور فوج کو لڑوانا چاہتی ہے، عمران خان کی حب الوطنی کسی سے چھپی ہوئی نہیں، عمران خان اپنا سب کچھ پاکستان پر قربان کرنے کا عزم لیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج ہمارے ملک کی سلامتی کی علامت ہے، ایسے ادارے کے خلاف زبان درازی بغاوت ہے، عمران خان کے صبر کا امتحان نہ لیں، پی ڈی ایم جو چاہتی ہے وہ کبھی نہیں ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے، عمران خان کو جھوٹے کیسز میں الجھا کر الیکشن سے راہ فرار اختیار کی جا رہی ہے، تحریک انصاف ہر محاذ پر ان کا مقابلہ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…