اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

انسداد دہشتگردی عدالت کا چوہدری وجاہت کو شامل تفتیش کرنے کا حکم

datetime 20  مارچ‬‮  2023 |

گوجرانوالہ(این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) گوجرانوالہ نے چوہدری وجاہت کو پیر کو ہی شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے چچا زاد بھائی چوہدری وجاہت کے خلاف گجرات تھانہ ککرالی میں درج مقدمے کی

اے ٹی سی میں سماعت ہوئی۔چوہدری وجاہت حسین اے ٹی سی گوجرانوالہ میں پیش ہوئے۔دوران سماعت تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ چوہدری وجاہت اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔چوہدری وجاہت حسین کے وکیل نے کہا کہ ہم تھانے گئے لیکن پولیس نے ہمیں شامل تفتیش نہیں کیا۔عدالت نے حکم دیا کہ چوہدری وجاہت حسین کو پیر کو ہی شامل تفتیش کیا جائے۔عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ چوہدری وجاہت اور موسیٰ الہٰی کے خلاف ایف آئی آر جنوری میں درج کی گئی تھی، مقدمے میں سول اسپتال کوٹلہ ارب علی خان میں تقریب میں جھگڑے کا الزام ہے۔اے ٹی سی میں پیشی کے بعد چوہدری وجاہت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔چوہدری وجاہت حسین نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں عوام اس کا حساب کتاب کریں گے۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…