اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز کے گھر چھاپہ مارا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے شبلی فراز کے گھرکی تلاشی لی جبکہ شبلی فراز گھرپر نہیں تھے۔ذرائع نے بتایا کہ اسلام آبادخواتین اہلکار بھی پولیس ٹیم کے ہمراہ تھیں۔ سینیٹر شبلی فراز تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں نامزد ہیں۔