منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل فائنل کے ہیرو شاہین شاہ ڈیوڈ ویسا کو روک کر خود بیٹنگ پر آئے، ویڈیو وائرل

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل کے ہیرو شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی جوہر دکھانے شروع کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں قلندرز کی بیٹنگ کے

دوران ایک موقع پر 15 ویں اوور میں 112 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تو ایسا لگ رہا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم 20 اوورز میں بمشکل 180 رنز ہی کر پائے تاہم اس موقع پر ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے دلیرانہ فیصلہ لیا۔سکندر رضا کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے ڈیوڈ ویسا گراؤنڈ میں جانے کے لیے تیار تھے کہ اسی دوران شاہین شاہ آفریدی خود ڈریسنگ روم سے نیچے آئے اور بیٹنگ کے لیے چلے گئے۔شاہین شاہ آفریدی نے آتے ساتھ ہی جارحانہ انداز اپنایا اور 5 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے دھواں دھار 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پھر بولنگ کی باری آئی تو پہلے دو اوورز میں شاہین شاہ آفریدی کافی مہنگے ثابت ہوئے اور بغیر کوئی وکٹ لیے 39 رنز دے دئیے تاہم آخری دو اوورز میں ناصرف چار اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا بلکہ خوشدل شاہ کو آخری گیند پر رن آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو ٹائٹل کا دفاع کروانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ملتان سلطانز کے خلاف فائنل میں جیت پر شاہین شاہ آفریدی سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈ کرنے لگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…